06:29 , 29 اپریل 2026
Watch Live

وسیم عباس کی نواز شریف کی تعریف، فنکاروں کی حمایت کا ذکر

وسیم عباس کی نواز شریف کی تعریف

وسیم عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فنکار برادری کے لیے خدمات اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسا کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور خاص طور پر فنکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

وسیم عباس نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ آرٹسٹ کمیونٹی کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے مطابق یہ تعاون اتنا زیادہ تھا کہ کسی دوسرے حکمران نے اس سطح پر حمایت نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف ملک سے باہر تھے تب بھی وہ فنکاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے اور ضرورت مند فنکاروں کی خاموشی سے مدد بھی کرتے تھے۔

اداکار کے مطابق بعض مواقع پر بیمار فنکاروں کے گھروں تک مالی مدد بھی پہنچائی گئی جبکہ علاج کے لیے اسپتالوں میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی جاتی رہی۔

وسیم عباس نے کہا کہ اگر کوئی شخص اچھائی یا نیکی کا کام کر رہا ہو تو اس پر منفی ردعمل دینے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION